دختر وادی سون فخر ضلع خوشاب ۔حبیبہ شاہد


سرگودھا بورڈمیٹرک امتحان میں دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ حبیبہ شاہد اور اسکا والد شاہد محمود۔۔۔ فائل فوٹو




نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ سے 1100میں سے1077نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی حبیبہ شاہد ایک غریب محنت کش الیکٹریشن کی بیٹی ہے۔خوشاب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بورڈ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا میرے اساتذہ کی محنت اور میرے غریب والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے میں نے محنت اور لگن سے پڑھائی کی جس کا اللہ نے مجھے صلہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اگر حکومت پنجاب میری سرپرستی کرئے تو میں انشااللہ ایف ایس سی میں بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کروں گی میری دلی خواہش ہے کہ میں سائنس دان بن کر وطن عزیز کی خدمت کروں تاہم میرے والد کی خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنوں حبیبہ شاہد کے والد شاہد محمود نے بتایا کہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور کرایے کے مکان میں رہتا ہوں میری نوشہرہ میں الیکٹریشن کی دوکان ہے جس سے میں اپنے بچوں کیلئے روزی کماتا ہوں انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میرے بیٹے سعد شاہد نے بھی بورڈ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی اور آج وہ لمز یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم ہے میری بیٹی حبیبہ شاہد نے بھی نوشہرہ کے ایک نجی سکول میں پڑھ کر سرگودھا بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو خادم اعلی کی جانب سے تیس ہزار روپے کا کیش انعام دیا گیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے میری اتنی مالی پوزیشن نہپیں ہے کہ میں اپنی بیٹی کو کسی اعلی ادارے میں تعلیم دلوا سکوں میری وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی حبیبہ شاہد کا تعلیمی اخرجات حکومت اپنے ذمہ لے مجھے کسی نقد انعام کی ضرورت نہ ہے ۔
khushabnews
دختر وادی سون فخر ضلع خوشاب ۔حبیبہ شاہد دختر وادی سون فخر ضلع خوشاب ۔حبیبہ شاہد Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.