پنجاب بھر میں ہڑتال و دھرنا ہوگا


پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے پراپرٹی ڈیلر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی جانب سے پراپرٹی کی ویلیوایشن ٹیبل میں دس فیصد ٹیکس لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر خالد کوہلر‘ نائب صدر مختار شاہ‘ جنرل سیکرٹری محمد علی اعوان اور دیگر راہنماؤں میاں ندیم اور محمد یعقوب نے کی۔مظاہرین نئے ویلیوایشن ٹیبل کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے بعد ازاں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے خالد کوہلر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآردینیشن عبدالحمید سنبل سے ملاقات کی اور اُنھیں جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے جاری ہونیوالے نئے پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل پر پراپرٹی ڈیلروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈی او سی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پراپرٹی ویلیوایشن کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکرٹری ملک محمد علی اعوان نے خوشاب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لگائے ٹیکس کی وجہ سے حکومت کو فائدہ کی بجائے نقصان ہو گا کیونکہ اسطرح اضافہ شدہ ٹیکس سے بچنے کے لیے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنیوالے رجسٹری کی بجائے محض اشٹام پر معاہدہ کرینگے اور حکومتی خزانے میں ٹیکس کی مد میں کوئی رقم نہیں جائے گی ۔ملک محمد علی اعوان نے بتایا کہ اگر حکومت نے لگائے گئے اضافی ٹیکس واپس نہ لیے تو اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیل جائیگا اور پراپرٹی کی خرید و فروخت بھی بند کردی جائے گی نیز دھرنے بھی دئے جایں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ضلع ں بھر میں پراپرٹی کی کوئی رجسٹری نہیں ہوئی۔
khushabnews
پنجاب بھر میں ہڑتال و دھرنا ہوگا پنجاب بھر میں ہڑتال و دھرنا ہوگا Reviewed by Khushab News on 8:18:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.