سات جاں بحق درجنوں زخمی






نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی و خوشاب جوہرآباد سے نامہ نگاران کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں عید کی چھٹیوں کے دوران مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہفتہ کے روزموضع انگہ سے سرگودھا جانیوالی نجی کمپنی کی بدقسمت ہائی ایس کوچ جب نڑ واڑی باغ کے قریب پہنچی تو اچانک بریک فیل ہوگئی ڈرائیور محمد سعید نے بچانے کی کوشش کی لیکن گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں تین مسافر جاں بحق اور آٹھ سے زائد زخمی ہوگئے تین مسافر احمد خان ولد محمد فاضل سکنہ انگہ محمد حسن ولد محمد حفیط حجام سکنہ انگہ محمد یونس ولد محمد صادق مستری سکنہ صدیق آباد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے اور سلیم افضل سکنہ چکیاں محمد سہیل محمد افضل زیتون بی بی بتول بی بی فاطمہ بی بی پانچ سالہ تیمور سکنائے انگہ زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں زخمیوں کو ضلعی اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے گھروں میں پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی معلوم ہوا ہے کہ کوچ میں اوور لوڈ ضرورت سے زائد سواریاں بٹھائی گئی تھیں۔

جبکہ گزشتہ روز نوشہرہ سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی کوچ تیز رفتاری کے باعث موضع مردوال میں دوکان کے اندر گھس گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت مسافر زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر نوشہرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے اور مسافر معمولی زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے اور گاڑی پولیس قبضہ میں ہے ۔علاوہ ازیں پنجاب بار کونسل کے رُکن ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈووکیٹ کا جواں سال بیٹا ملک بلال حبیب ٹوانہ ایڈووکیٹ ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ متوفی بلال حبیب موٹر سائیکل پر سرگودھا سے واپس آ رہا تھا کہ بیگووال کے نزدیک سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار نے اُسے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دریں اثناء موضع ہیرو میں غیرت کے نام ملزمان محمد نعیم ‘ شیر خان اور محمد وارث نے صالح محمد اعوان کے ایماء پر مسماۃ سمیر اور اور ایک نوجوان اسلام کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔نیز خوشاب کے نواحی گاوں نامیوالی میں اراضی کے تنازعہ پر غلام جعفر وغیرہ چار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ریاض حسین کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔  جبکہ مختلف موٹر سائکل حادثات میں ضلع بھر میں متعدد افراد زخمی ہو ئے
khushabnews
سات جاں بحق درجنوں زخمی سات جاں بحق درجنوں زخمی Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.