وزیر کا چھاپہ ،دوڑیں لگ گئی


وفاقی وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی واپڈا آفس کے ریکارڈ کا معائنہ کررہے ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی جمعہ کو اچانک خوشاب پہنچ گئے ایکسئین فیسکو جوہرباد کے دفتر پر چھاپہ مارا تو واپڈا کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ، وفاقی وزیر نے دفتر کا ریکارڈ چیک کیا اور بعد ازاں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام سے بجلی کے متعلق مسائل سے آگہی حاصل کی

وفاقی وزیر منلکت عابد شیر علی خوشاب میں عوام شکایات سن رہے ہیں

 اس موقع پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،کم وولٹیج اور ٹرانسفارمر جلنے کی صورت یا خرابی کی صورت میں واپڈا ضلع خوشاب کے افسران و عملے کی لاپرواہی اور کئی کئی گھنٹوں تک توجہ نہ دینے بارے شکایات کے انبار لگ گئے جس پر وفاقی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرے ہوئے 48گھنٹوں کے اندر اندر کم وولٹیج کا مسلۂ حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی خوشاب چوہدری عبدالمنان بھی وفاقی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے بعد ازاں عباد شیر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہابجلی کابحران ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ان شاء اللہ جلد ہی لوڈ شیڈنگ پر قابو لیا جائے گا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر مملکت نے یہ اچانک دورہ ضلع خوشاب کی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں ملنے والی شکایات کے پیش نظر کیا گیا۔

خوشاب:وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی میڈیا سے بات کررہے ہیں

khushabnews
وزیر کا چھاپہ ،دوڑیں لگ گئی وزیر کا چھاپہ ،دوڑیں لگ گئی Reviewed by Khushab News on 8:10:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.