دو کروڑسے زائد فنڈز منظور


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد ، بائی پاس روڈ کی توسیع کے لئے فنڈز منظور،دوکروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے روڈ 20فٹ چوڑا کیا جائیگا، حکومت پنجاب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی اہم شاہراہ بائی پاس روڈ کی توسیع کی منظوری دیدی۔یہ منظوری صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا کی استدعا پر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر جنگلا ت ملک آصف بھا کے نمائندے ملک رضوان بھا ایڈووکیٹ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ 42ایکڑ گرین بیلٹ سے ملحقہ بائی پاس روڈ کی توسیع اور اس سے ملحقہ سیوریج نالہ کو پختہ کرنے کیلئے 2کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔ ٹینڈرنگ کا عمل اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد باقاعدہ طور پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا۔
khushabnews
دو کروڑسے زائد فنڈز منظور دو کروڑسے زائد فنڈز منظور Reviewed by Khushab News on 10:38:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.