انسانی زندگیوں سے کھیلتے جلاد


File foto



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف قصبات میں عطائیوں نے نجی کلینکس کھول رکھے ہیں اور سادہ لوح دیہاتیوں کو سر عام لوٹ رہے ہیں ملک اذان اعوان نے بتایا کہ نام نہاد عطائی دیہات میں موت بانٹ رہے ہیں جنکو کوئی پوچھنے والا نہیں اگر حکام ان کا سختی سے نوٹس لیتے تو جگہ جگہ موت کے بیوپاری نظر نہ آتے اور اسی طرح دائیوں ،نرسوں نے اپنے گھروں میں نجی اہسپتال بنا رکھے ہیں لوٹ مار کی خاطر ڈیلیوری والی خواتین کو یہ کہہ کر آپریشن پر راضی کیا جاتا ہے کہ بچے کی دھڑکن رک رہی ہے اگر آپریشن نہ ہوا تو ماں اور بچے کی زندگی کو خطرہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈاکٹروں ،نرسوں ،دائیوں اور نام نہاد پیدا گیروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔


khushabnews
انسانی زندگیوں سے کھیلتے جلاد انسانی زندگیوں سے کھیلتے جلاد Reviewed by Khushab News on 8:10:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.