چارزخمی، ایک اندر





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک چودہ سالہ لڑکی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ الائیڈ سکول جوہرآباد کے نزدیک ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں غریب کالونی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار شاہزیب ولد صفدر کا جبڑہ ٹوٹ گیا‘ دوسرے حادثہ میں ایک چودہ سالہ لڑکی اُسوۂ ندیم دختر ندیم حیدر موٹر سائیکل کے پہیے میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اُسوۂ کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ تیسرا حادثہ نیو لاری اڈا کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے اٹھارہ سالہ نوجوان کاشف علی ولد غلام علی زخمی ہو گیا‘ جبکہ خوشاب میں ایک کمسن بچہ محمد عثمان ولد فیروز موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔ چاروں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے مضروب شاہزیب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے شبیر کالونی کے رہائشی ایک ڈرائیور محمد ریاض کے خلاف اوور لوڈنگ اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزام میں زیر دفعہ 279ت پ مقدمہ درج کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد ریاض نے سوزوکی وین نمبری 1803 SGF پر شوگر ملز پھاٹک کے نزدیک تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کا ارتکاب کیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عظمت کالونی جوہرآباد میں ڈھاک کے رہائشی ایک نوجوان محمد شہباز ماچھی نے اپنے ایک رشتہ دار حقنواز ماچھی کی پندرہ سالہ بیٹی مسماۃ یاسمین کو اغواء کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے حق نواز کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 365-B ت پ مقدمہ درج کر کے اُس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم شہباز کا اپنے رشتہ دار حق نواز ماچھی کے ہاں آنا جانا تھا اس دوران اُس نے مسماۃ یاسمین کیساتھ تعلقات استوار کئے اور گزشتہ روز اُسے بہلا پھسلا کر اپنے ہمراہ لے گیا۔
khushabnews
چارزخمی، ایک اندر چارزخمی، ایک اندر Reviewed by Khushab News on 12:52:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.