پانی داخل ، قبریں منہدم

File foto
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپورتھل کا سیوریج سسٹم ایک ماہ بعد ہی جواب دے گیاپانی قبرستان میں داخل‘ قبریں منہدم ہونے کا خدشہ‘حکام نوٹس لیں‘ پبلک ہیلتھ کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے گزشتہ ماہ مکمل ہونیوالا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا۔قومی خزانے کے ضیاع پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے پانی قبرستان میں داخل ہوگیا جس سے کئی قبریں منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔ علاوہ ازیں جابجا آلودہ پانی کے تعفن کے باعث مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔ نور پور تھل کے شہریوں نے ڈی سی او خوشاب سے معاملہ کا فوری طور پر نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

khushabnews
>
پانی داخل ، قبریں منہدم پانی داخل ، قبریں منہدم Reviewed by Khushab News on 6:40:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.