جوہرآباد: ضلعی ہیڈ کوارٹر یا فلتھ ڈپو؟





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل میونسپل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اورلا پرواہی کے سبب ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے چوک اور چورہے فلتھ ڈپو بن گئے۔ گلیوں اور بازار میں کوڑہ کرکٹ بکھرا ہوا ہے جسے اٹھانے والا کوئی نہیں۔ ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کی غیر حاضری کے بعد گٹر اُبل رہے ہیں ار وہاں سے نکلنے والی گندگی و غلاظت شہریوں کیلئے وبالِ جان بنی ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور ٹی ایم اے کو صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا پابند بنائے۔ 
ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کے کسی ایک سینٹری ورکر نے بھی صحت و صفائی کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے گلیوں ‘ بازاروں ‘ چوکوں وار چوراہوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اکٹھے ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون کا موسم شروع ہو چکا ہے اگر کوڑے کرکٹ اور گندگی و غلاظت کے ان ڈھیروں کو نہ اٹھایا گیا تو بارش کے دوران شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا اُنھوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے سٹاف کو ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا جائے۔ اس ضمن میں جب ٹی ایم اے کے سینٹری سپروائزر سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کے پاس صرف 10سینٹری ورکر ہیں جو پورے شہر کی صفائی کا نظام سنبھالنے کیلئے ناکافی ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی تاہم بہت جلد شہر میں صحت و صفائی کا نظام بہتر ہو جائے گا۔
khushabnews
جوہرآباد: ضلعی ہیڈ کوارٹر یا فلتھ ڈپو؟ جوہرآباد: ضلعی ہیڈ کوارٹر یا فلتھ ڈپو؟ Reviewed by Khushab News on 8:23:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.