نور پور میلہ وارث کلو کی عدم موجودگی؟


رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشاکر بشیر اعوان بابا سیدن شاہ کے دربار پر چادر پوشی کرتے ہوئے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ میلے ٹھیلے ہماری ثقافت کا حصہ ہیں جس سے نہ صرف لوگوں کو بہتر تفریح مہیا ہوتی ہے ،وہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اور مختلف کھیل پیش کر کے صحت مند ذہن اور صحت مندحاسل کرتے ہیں نیز نوجوان کھیلوں کے میدان کی زینت ہوتے ہیں اور صحت مند سرگرمیوں کی وجہ سے ایک خوبصورت اور خوشنما معاشرہ جنم لیتا ہے اور آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح نوجوانوں کو ایک خوبصورت ماحول فراہم کرے ،وہ نور پور تھل میں سہہ روزہ عرس اور میلہ بابا سیدن شاہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ااس میلہ کا اہتمام ٹی ایم اے نورپور تھل کی طرف سے کیا گیا تھا جو ہر سال یکم ساون تا تین ساون منعقد ہوتا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کوشاکر بشیر اعوان کو تھل کی وائیتی پگڑی پہنائی گئی میلہ کی تقریبات کے دوران نیزہ بازی،گھڑدوڑ،گھوڑا ڈانس،اور کبڈی کے شاندار مظاہرے کئے گئے ۔قبل ازیں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشاکر بشیر اعوان اور انکے بھائی ملک عمران بشیر اعوان نے بابا سیدن شاہ کے دربار پر چادر چڑھائی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نورپورتھل کے اس اہم روایتی میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو کی غیر موجودگی بارےسیاسی و عوامی حلقوں میںمختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہیں
khushabnews

;
نور پور میلہ وارث کلو کی عدم موجودگی؟ نور پور میلہ وارث کلو کی عدم موجودگی؟ Reviewed by Khushab News on 9:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.