کوئی کیس سامنے نہ آنے کا دعوی




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں ڈینگی ڈے کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک جوہرآباد کالج چوک سے شروع ہو کر مین بازار سے ہوتی ہوئی سرور شہیدلا ئبر یری چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔واک کی قیادت ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ اور وفاقی چیرمین قائمہ کمیٹی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کی ۔واک میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضرمحمود قاضی ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرآصف محمودقاضی ،اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد،ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک ،مولانا سلیم الرحمن ، محکمہ صحت کے ملازمین، دیگر محکوں کے افسران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔واک کے شرکاء ڈینگی کے خاتمے اور حفاظتی تدابیر کی آگہی کے لئے کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔واک کی اختتامی تقریب میں ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب میں ڈینگی کا مریض نہ ہونا یہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہماری محنت اور کاؤشوں سے ابھی تک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور نہ ہی آئندہ آئے گا ۔ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت بشمول تمام اداروں کے افراد ہر سال ڈینگی کے خلاف جہاد کے لئے نکلتے ہیں اور محکمہ صحت ضلع کے کونے کونے میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کی آگہی دینے کا اپنا بھر پور کردار ادا کرتا ہے لہذا ہمیں ڈاکٹرز کے مشوروں پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم سب اس موذی مرض سے بچے رہیں ۔ضلعی چیئرمین زکوۃٰ و عشر کمیٹی ارشدمحمودد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب ڈینگی مرض شروع ہوا تھا تو ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ،ہزاروں لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے شب و روز کی محنت سے ڈینگی کا خاتمہ ہو گیا ۔اور یہ حقیقت ہے کہ جب بھی مچھروں کی افزائش کا موسم شروع ہو تا ہے تو سرکاری اداروں سمیت ہر طبقہ کا ہر فرد ڈینگی کے خلاف جنگ شروع کر دیتا ہے ۔ای ڈی اوہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ نے واک کے شرکاء سے ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور ڈینگی کا مرض لاحق ہو جانے کی صورت میں قریبی ہیلتھ سنٹروں میں فوری رابطہ اور علاج معالجے کی تلقین کی اور بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی ایل ایچ ویز ضلع بھر میں گھر گھر جا کر ڈینگی سے بچاؤ اور حفاطتی تدابیر اختیارکرنے کی آگہی دے رہی ہیں ۔اختتام پر مولانا سلیم الرحمن نے موزی سے مرض سے بچاؤ اور ملک پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی دعائیں کروائیں
khushabnews

کوئی کیس سامنے نہ آنے کا دعوی کوئی کیس سامنے نہ آنے کا دعوی Reviewed by Khushab News on 6:07:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.