اچانک معائنے،اظہار برہمی



خوشاب نیوزڈاٹ کام)ڈویژنل کمشنر ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اب یہ ضلعی ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ذاتی دلچسپی لیں اور خدمت انسانی کو فریضہ سمجھ کر انجام دیں ۔وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے اچانک معائنہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی بہزاد عادل ،اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ تھے ۔ ڈویژنل کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات،وارڈز اور واش رومز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کے گدوں اور بیڈ شیٹس کی حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مریضوں کے گدے اور پیڈ شیٹس تبدیل کروایں اور ان کی دھلائی صفائی باقاعدگی سے کرواتے رہیں ۔نیز واش رومز میں لیکو ڈ سوپ اور ڈسپنسر کی تنصیب بھی کروائی جائے ۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام طبی آلات کو سٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔ایم ایس ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے ڈویژنل کمثنر کو ہسپتال کی اپ گریڈ یشن اور بجلی کی براہ راست سپلائی کی فراہمی اوردیگر مسائل سے آگاہی دی۔قبل ازیں ڈویژنل کمشنر نے قائدآباد میں ٹی ایچ کیو ہسپتال ،ریونیو ریکارڈ سروس سنٹر ،اے سی آفس اورھڈالی میں رورل ہیلتھ سنٹراور ڈرین کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی ایچ کیو قائدآباد میں ناقص سہولیات و انتظامات پر اظہار برہمی کیا۔دریں اثنا کمشنر نے قائد آباد ، جوہرآباد شہر اور بازار میں صفائی کی ناگفتہ حالت زار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اے سی صاحبان کو ہڈالی ڈرین کی صفائی اور قائدآباد،جوہر آباد شہروں کی صفائی ستھرائی کے متعلق بھی خصوصی ہدایات جاری کیں ۔
khushabnews
;
اچانک معائنے،اظہار برہمی اچانک معائنے،اظہار برہمی Reviewed by Khushab News on 4:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.