جرائم کی خبریں


دوکان میں چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قاسم کالونی 13والا موڑ میں نامعلوم چوروں نے ایک دوکاندار طاہر اعوان کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر ڈیرھ لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔ طاہر اعوان شام کے وقت اپنی دوکان بند کر کے گھر چلا گیا صبح جب واپس آیا تو دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان غائب تھا۔ 

خودکشی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الطاف ٹاؤن جوہرآباد میں ایک تیس سالہ خاتون رُخسانہ کنول زوجہ محمد نادر کی جانب سے کی جانیوالی خود کشی کی کوشش ناکام ہو گئی‘ رُخسانہ کنول نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی دائیں کلائی کی رگ کاٹ دی ‘ زیادہ مقدار میں خون بہہ جانے کے باعث اُس کی حالت بگڑ گئی اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ 

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان سے دورانِ تفتیش دو تیس بور پسٹل اور ایک بندوق بارہ بور برآمد کی ہے‘ تینوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوہرآباد سٹی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث محمد احسان بلوچ سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر تیس بور پسٹل‘ کٹھہ سگھرال پولیس نے ملزم محمد نواز سے بندوق بارہ بور جبکہ نوشہرہ پولیس نے ملزم عبدالجبار سے تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ 
khushabnews
جرائم کی خبریں جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:10:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.