ای ڈی او ہیلتھ کا تبادلہ اور ڈاکٹر زبیری کا مطالبہ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ای ڈی او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر قاضی خضر محمود کو تبدیل کر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں بطور ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا‘ جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ کو ای ڈی او ہیلتھ خوشاب کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کی رہائشی کالونی کے مکانات کی مرمت نہ کرانا وہاں پر رہائش پذیر سرکاری ملازمین کی زندگیوں کو خطرات میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے افسران کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن گذشتہ تین سالوں سے ہسپتال کالونی کی مرمت پر ایک پائی تک خرچ نہیں کی گئی۔ ہسپتال کالونی کے بیشتر مکانات کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے اور بارش کے ایام میں مکانوں کی بوسیدہ چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ مینٹیننس کی مد میں پانچ فیصد کٹوتی کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود اُن کی رہائش گاہوں کی مرمت پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ڈاکٹر محمود زبیری نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور محکمہ بلڈنگز کو ہسپتال کالونی کے تمام مکانات کی مرمت کرنے کا پابند بنایا جائے۔
khushabnews
;
ای ڈی او ہیلتھ کا تبادلہ اور ڈاکٹر زبیری کا مطالبہ ای ڈی او ہیلتھ کا تبادلہ اور ڈاکٹر زبیری کا مطالبہ Reviewed by Khushab News on 12:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.