اہم ذمہ داری ملنے کا امکان




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنما ملک احسان اللہ ٹوانہ کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔ پاکستان تحریک انصاف نے تنظیم سازی کے حوالے سے نئے عہدیداروں کی نامزدگیاں شروع کردی ہے ۔ چیئرمین عمران خان نے آج منگل 26جولائی کو پنجاب کے مختلف ریجنز کے ذمہ داران کا تقرر کر تے ہوئے نوٹیفکیشن پر باضابطہ دستخط کر دیے جس کے مطابق عامر کیانی کو صدرشمالی پنجاب ,علیم خان کو صدر وسطی ریجن, چوہدری محمد اشفاق کو صدرمغربی ریجن او ر اسحاق خاکوانی کو صدر جنوبی ریجن مقررکردیا گیا ہے۔

ملک احسان ٹوانہ  نوشہرہ وادی سون میں ملک محمود الحسن کے ہمراہ

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق ضلع ناظم ملک احسان اللہ ٹوانہ گزشتہ چند روز سے ضلع خوشاب کے مختلف حصوں میں ٹوانہ گروپ کے پرانے ساتھیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں انہوں نے نوشہرہ وادی سون میں اپنے معتمد ساتھی سابق یونین ناظم ملک محمود الحسن سے ملاقات کی اور بعد ازاں انکے ہمراہ دھدڑ ، مردوال اور نوشہرہ میں مختلف سرکردہ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں

ملک احسان ٹوانہ مردوال میں یو سی چیئرمین ملک ہادی بخش و دیگر کے ہمراہ

 اسکے علاوہ انہوں نے تحصیل قائدآباد میں بھی اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔سیاسی تجزیہ نگار ملک احسان ٹوانہ کی ان ملاقاتوں انتہائی معنی خیز قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملک احسان اللہ ٹوانہ کو بھی پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے اور غالبا انہیں ملک خدا بخش ٹوانہ سے بھی گرین سگنل مل چکا ہے جس کے بعد وہ اپنے پرانے عوامی گروپ کو این اے ستر کے علاوہ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے منظم کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں تاہم نئے سیٹ اپ میں ملک احسان اللہ ٹوانہ کو کس سطح پر اور کس نوعیت کی ذمہ داری سونپی جاررہی ہے، ملک عمر اسلم اعوان کا کردار کیا ہوگا اور محمد علی ساول کی پوزیشن کیا ہوگی تاحال اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
khushabnews

;
اہم ذمہ داری ملنے کا امکان اہم ذمہ داری ملنے کا امکان Reviewed by Khushab News on 8:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.