غریب پروری کی مثال


ملک ہادی بخش اعوان فیسکو میں بھرتی ہونےوالے محمد سہیل کو تقرری کے احکامات دے رہے ہیں


وادی سُون مردوال سے ملک عرفان فانی کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میرٹ اور غریب پروری کی اعلی مثال چیرمین یو،سی،مردوال ملک ہادی بخش اعوان کی کاوشون سے(بوساطت ملک عزیر خان ایم این اے )مردوال کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم کے بیٹے محمد سہیل کی فیسکو میں بطور اسسٹنٹ لائن مین تعینات کرادیا ۔ ملک ہادی بخش اعوان کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر مستحق لوگوں کے متعلق جائزہ لیا اور محمد سہیل کی میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں لانے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ہرقسم کا دباؤ،تعلق و رشتہ داری کو بالائے طاق رکھا۔یو سی چیئرمین مطابق اگلے دو ماہ میں تین سے چار مزید غریب اور مستحق لوگوں ملازمت دلوانے کی کوشش جاری ہے۔ اس موقع پر بھرتی ہونے والے نوجوان کے والدمحمد سلیم جو آٹا چکی مشین پر مزدوری کرتا ہے نے ملک ہادی بخش اعوان کا میرٹ اور غریب پروری کا خیال رکھنے پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
khushabnews
;
غریب پروری کی مثال غریب پروری کی مثال Reviewed by Khushab News on 11:59:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.