سپیشل پرسنز کے 5فی صد کوٹہ پر عملدارمد کیا جائے




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)معذور افراد کا ماہانہ اجلاس آج ڈی او سی عبدالحمید سنبل کے زیرصدارت ہوا ۔جس میں ممبران ڈس ایبل پرسن جن میں بطور سیکریٹری ڈی او سوشل ویلفیئرنبیلہ ملک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے بطور ممبر ، پرنسپل سلورلرنر نبیلہ ،ڈیف اینڈ ڈمب شاہد صدیقی‘ بلائنڈ محمد مسعود اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی ۔ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے اجلاس کو بتایا کہ بلائنڈ افراد نے دوبلائنڈ لوگوں کی سفارش کی تھی جس کو ارباب اختیار تک پہنچادیا گیا ہے ۔نبیلہ ملک نے ڈیف اینڈ ڈمب اور بلاٹنڈ افراد کے مطالبات ڈی او سی تک پہنچانے اور ان کے لئے عملی معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی او سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معذور افراد کے لئے ملازمت میں 5 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے جس میں ٹیوٹا ،وی ٹی آئی اور صنعت زار کو خط لکھیں گے تا کہ وہ معذور افراد کو حکومتی پالیسی کے مطابق بھرتی کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے اجلاس سے پہلے ممبران معذور افراد ضلع خوشاب کو سپیشل کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے تا کہ ان کی بات متعلقہ محکموں میں سنی جاسکے اور مناسب نمائندگی بھی ملے ۔اس کی ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ 15 اگست سے پہلے پہلے آڈیو میٹر ی بمع ایکسپرٹ ضلع خوشاب میں شروع کروائی جائے تا کہ ڈیف اینڈ ڈمب لوگوں کو اس عمل کے لئے دور درازنہ جانا پڑے ۔انہوں نے ڈیف انیڈ ڈمب اور بلائنڈ افراد سے ڈیلی ویجز امیداواروں کی درخواستیں لیں تاکہ انہیں ڈی سی او کے روبررو پیش کر کے منظور کروایا جاسکے ۔

khushabnews
;
سپیشل پرسنز کے 5فی صد کوٹہ پر عملدارمد کیا جائے سپیشل پرسنز کے 5فی صد کوٹہ پر عملدارمد کیا جائے Reviewed by Khushab News on 3:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.