کچھ لوگ دو نمبری کررہے ہیں

خوشاب:رکن صوبائی اسمبلی ملک جاوید اقبال اعوان پریس کانفرنس کررہے ہیں 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی ادارے بہت جلد فعال ہو جائیں گے ‘جاوید اعوان ،کچھ لوگ میر ی ترقیاتی سکیموں کو اپنے نام سے منسوب کررہے ہیں‘رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد بلدیاتی نمائندوں کو اختیار سونپ دے گی جس کے بعد عوام کے منتخب نمائندے بہتر انداز میں ان کے مسائل حل کریں گے۔ چند افراد میری سکیموں کو اپنے نام سے منسوب کر کے سیاسی عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ موضع نلی تال اراڑہ چھ کلومیٹر سڑک میری اے ڈی پی سے بنائی جارہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسے اپنے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے خوشاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی ،پختہ سڑکیں اور ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے کے منصوبے دیے ہیں جن پرکام پوری تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔
khushabnews
;
کچھ لوگ دو نمبری کررہے ہیں کچھ لوگ دو نمبری کررہے ہیں Reviewed by Khushab News on 10:12:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.