ضلع خوشاب 5 ارب سے زائد بجٹ منظور





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی حکومت خوشاب کا 5ارب روپے سے زائدکا بجٹ منظور۔تنخواہوں کیلئے 4ارب 40کروڑ مختص ‘ ترقیاتی اخراجات پر 42کروڑ خرچ ہونگے۔ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت اجلا س میں ضلعی حکومت خوشاب کا پانچ ارب 76کروڑ 80لاکھ روپے حجم کا بجٹ برائے مالی سال 2016۔17ء4 منظور کر لیا گیا۔پنجاب حکومت نے پی ایف سی ایوارڈ کے تحت ضلع کیلئے 4ارب 19کروڑ روپے مختص کئے ہیں تنخواہوں پر بجٹ 4ارب 40کروڑ روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 42کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تنخواہوں کے لئے بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت 13 فیصد زائد رقم رکھی گئی ہے۔جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے رواں سال 20کروڑ روپے امداد ملے گی

khushabnews
ضلع خوشاب 5 ارب سے زائد بجٹ منظور ضلع خوشاب 5 ارب سے زائد بجٹ منظور Reviewed by Khushab News on 7:51:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.