شجر کاری یا مال بناو مہم






خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محکمہ جنگلات کے ملازمین شجرکاری مہم سے بھی مال بنانے لگے بتایا گیا ہے کمشنر سرگودھا نے چند روز قبل وادی و سون کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لیے محکمہ جنگلات کو احکامات جاری کیے تھے کے وادی سون میں چالیس ہزار درخت اور پودے لگائے جائیں ۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے شجرکاری کی آڑ میں سرکاری فنڈز سے خریدے گئے پودے پرائیویٹ لوگوں حتی کہ دوکانداروں کو فرو خت کرنے کے لیے بیچنا شروع کررکھے ہیں اور اسطرح مال بنانے میں مصروف ہیں اور متذکرہ اہلکاروں کی دیدہ دلیری کی انتہا یہ ہے کہ سرکاری پودے دن دیہاڑے سرکاری گاڑی میں رکھ کر دوکانداروں کو سپلائی کیے جاتے ہیں ۔اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لیے گزشتہ روز خوشاب نیوز کا فون پر متعدد بار کوشش کے باوجود محکمہ جنگلات کے کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہوسکا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات میں لاکھوں روپے کی اس کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
khushabnews
شجر کاری یا مال بناو مہم شجر کاری یا مال بناو مہم Reviewed by Khushab News on 2:11:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.