منگل 26 جولائی 2016 کی خبریں





تجاوزات کی بھرمار، راہگیروں کا گزرنا دشوار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تجا وزات ما فیا نے کچہ بازار خوشاب کو اپنی جاگیر سمجھ لیا،پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا ، کریک ڈاؤن کیا جائے ، عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ،حکام کی عدم توجہی اور ٹریفک پولیس کی مبینہ سر پرستی کے باعث کچہ بازار تجاوزات ما فیا کی سلطنت میں تبدیل ہو کر رہ گیا۔ دکا ن داروں نے سامان سڑک پر رکھ کر راستہ بند کرنا اپنا حق سمجھ رکھاہے۔ رہی سہی کسر غیر قانونی رکشہ سٹینڈز نے نکال دی ہے۔ کچہ بازار میں روزانہ ہزاروں مرد وخواتین خریداری کیلئے آتے ہیں تجاوزات کی وجہ سے انہیں پیدل گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات ختم کروائی جائیں اور دکانداروں کو پابند کیاجائے کہ وہ سامان اپنی مقررہ حدودمیں رکھیں

شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائد آباد پولیس کا چھاپہ ،چالو بھٹی اور 50لیٹر شراب برآمد۔قائدآباد پولیس نے اے بلاک میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی اور 50لیٹر دیسی شراب پکڑ لی۔ کا رروائی کے دوران ایک شخص کامران افضل بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ اس کا ساتھی وقار فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا۔ پولیس نے دو نوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا کو گرفتار کر لیا۔

خود کشی کی کوشش ناکام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں معاشی بدحالی اور گھریلو جھگڑوں کی بنا پر ایک خاتون سمیت دو افراد کی جانب سے کی جانیوالی خود کشی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ نواحی قصبہ گروٹ میں پچیس سالہ سائرہ دُختر محمد نواز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خواب آور گولیں نگل لیں جبکہ بدلی والا میں ایک شخص فیصل الرحمن ولد اختر اسلام نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اقدام خود کشی کرنیوالے دونوں افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں اُن کے معدے واش کئے گئے اور بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اُن کی زندگیاں بچ گئیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

ٹوکہ مشین میں ہاتھ کٹ گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ ہڈالی میں چارہ بنانے والی مشین کی زد میں ایک 20سالہ کسان ہیبت خان کا دائیاں ہاتھ کٹ گیا ‘ ہیبت خان ولد حق نواز اپنے مویشیوں کیلئے چارہ تیار کر رہا تھا کہ اُس کا ہاتھ مشین کے تیز دھار بلیڈوں کی زد میں آ گیا۔ اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کلرک کا تبادلہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ڈی سی او کمپلیکس کی رجسٹریشن برانچ کے کلرک مہر سکندر کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی اسٹیبلشمنٹ برانچ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اُن کی جگہ نقول برانچ کے کلرک کو تبدیل کر کے رجسٹری برانچ میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

وولٹیج کی کمی عوام کے لیے وبال جان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے گاؤں میلی پیر بخش میں بجلی کے وولٹیج کی کمی عوام کیلئے وبالِ جان بن گئی‘ بجلی کے سنگل فیز کے باعث گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقہ کے مکینوں کی مشکلات کے پیش نظر نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ میلی پیر بخش کو بجلی فراہم کرنے کیلئے لگایا جانیوالا اکلوتا ٹرانسفارمر علاقہ کے مکینوں کی ضرورت پوری نہیں کرتا جس کی وجہ سے لو وولٹیج کی کمی عوام کا مقدر بنی ہوئی ہے۔ کم وولٹیج کے باعث مختلف لوگوں کے گھروں میں الیکٹرک آلات جل رہے ہیں اور اُن کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اس لئے اس صورتحال پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 
khushabnews
منگل 26 جولائی 2016 کی خبریں منگل 26 جولائی 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 3:49:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.