جمعرات 28 جولائی 2016 کی خبریں


خوشاب:حاجی عمر خان خوشاب الیون کرکٹ ٹورنا منٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں
نوجوانوں کے لیے کھیل ضروری ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مثبت سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا‘حاجی عمر خان کھیلوں میں حصہ لینے سے نوجوان دہشت گردی اور منشیات سے محفوظ رہیں گے ۔عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی عمر خان نے کہا موجودہ ملکی حالات میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کھیلوں کا فروغ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔و ہ ریلوے گراؤنڈ میں ہونے والے خوشاب الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔


لنگر والہ پل اہل تھل کیلیے تحفہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لنگر والا پل اہل نور پور تھل کیلئے تحفہ ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ تحصیل نورپورتھل کو مسائل فری علاقہ بنانا میرا نصب العین ہے اور اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔ انشاء4 ا? کدھی اور تھل کا کوئی بھی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔ اْنھوں نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل کو براہِ راست سرگودھا سے مربوط کرنے کیلئے دریائے جہلم پر لنگر والا کے قریب نئے پل کی تعمیر صوبائی حکومت کی جانب سے اس علاقہ کے مکینوں کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہو گا۔


بجلی کی تاروں سے چھونے سے ڈرائیور جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چھت پر سامان لوڈ کرتا ڈمپر ڈرائیور بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر شدید زخمی،قائدآباد کے قریب ڈمپر ڈرائیور بلال چھت پر سامان لوڈ کررہا تھا کہ اس کا سر اوپر سے گزرنیوالے بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بلال سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب کو فوری طور پر سرگو دھا ریفر کردیا گیا۔



ایل پی جی استعمال پر مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ٹھٹھی رحموں کے رہائشی ایک ویگن ڈرائیور احمد خان کے خلاف اپنی ہائی ایس ویگن میں سی این جی کی بجائے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے کے الزام میں زیر دفعات 285اور 286ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ موٹر وہیکل ایگزامینر کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق موٹر وہیکل ایگزامینر نے دارالاسلام چوک کے نزدیک چیکنگ کے دوران ملزم احمد خان کو گاڑی میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہوئے پکڑا۔ 



ناجائز کلاشنکوف برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران چک نمبر53ایم بی کے نزدیک مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے ہڈالی کے رہائشی شوکت اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔ 



موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلاک نمبر14جوہرآباد نامعلوم چوروں نے شہری علی رضا کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری کر لیا‘ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مسروقہ موٹر سائیکل بازیافت نہیں ہوا اور نہ ہی ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق علی رضا نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر گلی میں کھڑا کیا اور خود کسی کام کیلئے اندر چلا گیا۔ جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔



فائرنگ سے ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ ہڈالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد اعجاز کو زخمی کر دیا‘ محمد اعجاز کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیاگیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے صدر پولیس جوہرآباد نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف زیر دفعات 324اور 34ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک حملے کی وجہ اور ملزمان کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد اعجاز رکشہ سے اُتر کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔



انجمن تاجران کی ایکسئین واپڈا سے ملاقات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے نمائندہ وفد نے جوہرآباد میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایکسئن واپڈا ابرار حسین سے ملاقات کی‘ وفد میں مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے صدر ذکاء اﷲ خان ‘ جنرل سیکرٹری عثمان جنجوعہ ‘ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی بھائی‘ عبدالمجید کوہلر اور دیگر تاجر شامل تھے۔ وفد نے ایکسئن واپڈا ابرار حسین کو بتایا کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبارِ زندگی درہم برہم ہو چکا ہے اور تاجروں و شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اُنھوں نے ایکسئن واپڈا پر زور دیا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیاجائے۔ ایکسئن ابرار حسین نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے تحفظات کو بہت جلد دور کر دیا جائے گا۔ 



نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان سے وادی سُون کی خبریں

وپڈا کمپلینٹ آفس عذاب بن گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)واپڈا کمپلینٹ آفس نوشہرہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عذاب بن گیا کمپلینٹ آفس میں نصب ٹیلی فون کئی ماہ سے خراب اور عملہ غیر حاضر رہنے لگا تفصیل کے مطابق تکبیر چوک نوشہرہ میں عوامی شکایات کے درج کرانے اور اس پر عملدرآمد کرانے کیلئے قائم کیا گیا شکایات آفس ہمیشہ بند رہتا ہے باالخصوص شام کے بعد تو عملہ گھروں میں چلا جاتا ہے اور شکایات درج کرانے والے صارفین عملہ کی عدم دستیابی کے باعث ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے ہیں اخبار نویسوں نے جب ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نوشہرہ محمد نوازسے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ عملہ کی کمی ہے آپ لوگ تو بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں ہمارے خلاف خبریں لگائیں جب عملہ کی کمی پوری ہوگی تو شکایات آفس میں سٹاف تعینات کردیا جائے گا۔



چرس برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او عظمت عباس جوئیہ کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد ریاض پر مشتمل ٹیم نے موضع مناواں موڑ کے قریب اچانک چھاپہ مار کر ملزم محمد عامر سے215گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔



ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ، ناقص میٹریل کا استعمال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال نوشہرہ کمی تعمیر ومرمت کے ٹھیکے میں ناقص اور غیر معیاری مٹیریل کا دھڑلے سے استعمال جاری ہونے لگا ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی کے احکامات بھی کھوہ کھاتے ،تفصیل کے مطابق سول اہسپتال نوشہرہ میں وارڈز کی تزئین و آرائش اور تعمیر کیلئے ایک کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی ٹھکیدار نے اہسپتال کی ایمر جنسی کو بہتر بنانے کی بجائے یہ خطیر گرانٹ اسپتال کے ٹائیلٹ کی تزئین و آرائش پر خرچ کردی کونسلر چوہدری عنائت اللہ ،ملک شیر زمان اور ملک فتح خان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ اہسپتال کیلئے جاری کی جانے والی خطیر گرانٹ کی تحقیقات کرائی جائے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی نے اہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا اور ٹھکیدار کو معیار بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی تھی ۔


khushabnews
جمعرات 28 جولائی 2016 کی خبریں جمعرات 28 جولائی 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:49:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.