جمعہ 29 جولائی 2016 کا اخبار




ہڑتال کا اعلان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لوڈشیڈنگ کیخلاف انجمن تاجران خوشاب کا شٹرڈاؤن کا اعلان۔کاروبار زندگی ٹھپ‘ شدید گرمی اور حبس سے رات کی نیندیں بھی حرام ہوچکیں‘مبشر صدیقی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے انجمن تاجران نے اتوار کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مبشر صدیقی نے بتایاکہ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے رات کی نیندیں بھی حرام ہوچکی ہیں۔ جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی سکیم اداروں میں اختلافات کی بھینٹ چڑھ گئی ہے جس سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مگر کوئی ذمہ دار افسر سننے کو تیار نہیں۔



دو لاکھ کی بھیڑیں چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ چور 2لاکھ روپے مالیت کی بھیڑیں لے اڑے،محلہ واٹر سپلائی مٹھہ ٹوانہ میں محمد ممتاز کی دو لاکھ روپے مالیت کی بھیڑیں چوری ہو گئیں۔محمد ممتاز نے رات کے وقت اپنی بھیڑیں احاطے میں بند کیں صبح جب بیدار ہوا تو چھ بھیڑیں غائب تھیں۔ پولیس نے مویشی چور گل جہان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



اترا ،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عذاب بن گئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گنجیال فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب بنا ڈالی ۔موضع اتر ا کے مکینوں نے کہا ہے کہ گنجیال فیڈر پر صبح آٹھ تا دو بجے دوپہر تک مسلسل بجلی کی سپلائی معطل رہنا معمول بن گیا بجلی کے کم وولٹیج کے باعث شہریوں کے قیمتی برقی آلات بھی ناکارہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طویل لوڈ شیڈنگ نے اترا یوسی کے مکینوں کی زندگی عذاب بنا ڈالی ہے۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اترا کو گنجیال سے الگ فیڈر بنایا جائے تاکہ فیسکو کے صارفین کو کم وولٹیج جیسے مسائل سے بھی نجات مل سکے۔



نورپور: ہیپاٹائٹس پھیلنے لگی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پورتھل میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ہزاروں شہری ہیپا ٹائٹس کا شکا ر ہو چکے ہیں ،شہریوں نے تحصیل بھر میں صاف پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ارباب اختیار اور منتخب اراکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لئے جا ئیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ جھرکل،جاڑا،نکڑو شہید، میکن،بمبول،سمیت کئی دیہات میں زمینی پانی انتہائی کڑوا اور مضر صحت ہے ہزاروں شہری ہیپا ٹائٹساور دیگر بیما ریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں علاج کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں جس کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔ارباب اختیار علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔



جعلی چیک پر مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے کنڈ کے رہائشی ایک شخص اختر حیات کے خلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 489-Fمقدمہ درج کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم اختر حیات نے برج مہرہ کے اخلاص خان اعوان سے 9لاکھ 5ہزار روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی تھی جس کی ادائیگی جے ایس بینک کے چیک کے ذریعے کی۔ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث چیک ڈس آنر ہوگیا۔ 



نوجوان سے زیادتی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تین اوباش نوجوانوں نے غریب کالونی کے رہائشی آٹھویں جماعت کے طالبعلم امیر حیدر کلیرا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے امیر حیدر کی رپورٹ پر ملزمان تھامس مسیح ‘ حنان مسیح اور شان مسیح کے خلاف زیر دفعہ 377ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق امیر حیدر کو ملزم تھامس مسیح سیر کے بہانے کماد کے کھیت میں لے گیا اور وہاں پر اُس کے ساتھ زیادتی کی اس دوران اُس کے ساتھی حنان مسیح اور شان مسیح بھی وہاں پہنچ گئے جنھوں نے اُسے ڈرا دھمکا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 



نکاسی آب کا تنازعہ ، ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع وٹو میں ایک شخص وقار عزیز نے محمد شفیق وٹو پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے تیس بور پسٹل سے فائرنگ کر دی‘ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا‘ مضروب محمد شفیق وٹو کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزم وقار عزیز کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین گلی سے بارشی پانی نکالنے کیلئے نالے کی صفائی پر جھگڑا ہوا تھا۔ جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ 



کسان پیکج آگہی سیمینار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے کاشتکاروں کو وزیراعظم نواز شریف کے اناؤنس کردہ کسان پیکج سے آگہی دینے کیلئے محکمہ زراعت ضلع خوشاب کے زیر اہتمام تیس جولائی بروز ہفتہ گیارہ بجے فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا سیمینار میں ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کے علاوہ ضلع خوشاب کے پارلیمنٹیرین ‘ زمیندار اور کاشتکار شرکت کریں گے۔ 


khushabnews
جمعہ 29 جولائی 2016 کا اخبار جمعہ 29 جولائی 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 7:08:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.