آخر انتظامیہ چُپ کیوں؟





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں دودھ کی ترسیل کے لئے نیلے ڈرموں کا استعمال جاری ،گوالوں نے حکومت پنجاب کے احکامات کو مذاق سمجھ لیا ‘ انتظامیہ نے چپ سادھ لی ۔پنجاب حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود شہر اور نواحی علاقوں میں دودھ کی ترسیل کیلئے نیلے ڈرموں کا استعمال بلا روک ٹوک جا ری ہے۔ یہ ڈرم خطرنا ک صنعتی کیمیکلز کی ترسیل کیلئے استعمال ہو تے ہیں بعد میں انہیں دھو کر فروخت کر دیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ان میں اشیائے خورو نوش کی ترسیل انتہائی مضر ہے جس کے نتیجے میں وہ اشیاء استعمال کرنیوالے پیٹ معدے اور آنتو ں کی خطرناک بیما ریو ں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ماضی میں کئی بار ان ڈرموں کیخلاف کا رروائی کی گئی لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ان کا ستعمال پھر کھلے عام جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے گوالوں کیخلاف کا رروائی کے بجائے چپ سادھ رکھی ہے شہری آلودہ دودھ پی کر جان لیوا بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیلے ڈرموں پر عائد پابندی پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرایا جائے۔
khushabnews
;
آخر انتظامیہ چُپ کیوں؟ آخر انتظامیہ چُپ کیوں؟ Reviewed by Khushab News on 9:05:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.