فنڈز نہیں ہیں، افسر نے سچ بتادیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ہونیوالی مون سون کی بارش نے تحصیل میونسپل انتظامیہ کی کارکردگی کا بھرم کھول دیا‘ شہر کے مرکزی علاقوں میں سیوریج لائن کی بندش اور نواحی کالونیوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کی سبب گلیاں اور بازار جوہڑوں کی شکل اختیار کر گئے اور لوگوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو گیا۔ نسیم کالونی جوہرآباد میں گلیوں میں تین ‘ تین فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے آمدورفت کی راہیں مسدود ہو گئیں اور لوگ اپنے گھروں میں معبوس ہو گئے۔ بعض علاقوں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ بارش کے بعد ٹی ایم اے کا سٹاف مسلسل غائب رہا اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بارشی پانی کی نکاسی کا انتظام کیا۔شہریوں کی بڑی تعدادنے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب تو عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں اور دوسری جانب سیوریج لائن کی بندش اور نکاسی آب کے ابتر نظام پر توجہ نہ دے کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ٹی ایم اے سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنائیں۔ اس ضمن میں جب ٹی ایم او خوشاب شاہد فاروق وڑائچ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ محدود سٹاف کے باعث بیکوقت شہر کے تمام علاقوں پر توجہ دینا تحصیل میونسپل انتظامیہ کے بس کی بات نہیں۔ جوہرآباد کی سیوریج لائن بوسیدہ ہو کر ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سر دست نئی سیوریج لائن کی تنصیب ممکن نہیں تاہم تحصیل میونسپل انتظامیہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
khushabnews
;
فنڈز نہیں ہیں، افسر نے سچ بتادیا فنڈز نہیں ہیں، افسر نے سچ بتادیا Reviewed by Khushab News on 9:53:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.