شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل


خوشاب نیوزڈاٹ کام)نور پور تھل گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر ڈالا۔افسوسناک واقعہ بمبول میں پیش آیا 145مقتولہ ثمینہ نے موقع پر دم توڑدیا ، نعش ورثا کے حوالے 145پولیس نےملزم ثمر عباس کیخلاف قانونی کا رروائی کا آغاز کردیا۔گھریلو ناچاقی پر مشتعل شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بمبول میں ثمر عباس اور اس کی اہلیہ ثمینہ کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی تو ثمر عباس نے پستول سے ثمینہ پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو ئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔نورپور تھل پولیس نے ضروری کا رروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔
khushabnews
شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل Reviewed by Khushab News on 5:59:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.