تھل کے ماضی حال مستقبل کے نمائندے


آدھی کوٹ:چشمہ جہلم لنک کینال کے رسنے والے پانی سے گھری آبادی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نصف صدی (45سال) کا عرصہ گزرنے کے باوجود تحصیل نورپورتھل کے مکینوں کو چشمہ جہلم لنک کینال کی تباہ کاریوں سے نجات نہ مل سکی تھل کا سینہ چیر کر دو دریاؤں کو ملانے والی اس نہر کے کناروں سے رسنے والا پانی مواضعات آدھی کوٹ ‘ چن ‘ رنگپور بگھور اور ملحقہ چکوک کے مکینوں کیلئے وبالِ جان بنا ہوا ہے۔ متاثرین کے بار بار یاددہانی کے باوجود ابھی تک سرکاری سطح پر نہر سے ہونیوالے پانی کے رساوکے تدارک کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔ نہر کے کنارے کچے ہونے کے باعث سیپج کا عمل بدستور جاری ہے اور سیم کا پانی آدھی کوٹ کو گھیرے میں لے چکا ہے جس کی وجہ سے اس قصبہ کے مکینوں کی آمدورفت کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔وہ علاقہ جہاں تا حد نظر ہری بھری فصلیں لہلہاتی تھیں اب گندے اور بدبودار پانی کا بڑا جوہڑبن چکا ہے اور زرعی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ علاقہ کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں سیم کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں
khushabnews
تھل کے ماضی حال مستقبل کے نمائندے تھل کے ماضی حال مستقبل کے نمائندے Reviewed by Khushab News on 9:45:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.