گرفتاری ہوئی تو شٹر ڈاون ہوگا





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآبادروڈ بلاک کرنیوالے 59تاجروں کیخلاف مقدمہ ،تاجرتنظیموں کا اجلاس،مذاکرات کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل،گرفتاریوں پر شٹرڈاؤن کافیصلہ۔پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والے 59 تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ٹریکٹر مارکیٹ میں تاجروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرنے والے تاجروں منیر ڈھڈی ،فیصل منیر،محمد صغیر ودیگر کے خلاف میانوالی سرگودھا روڈ بلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر گیا۔ایف آئی آر درج ہونے پر تاجر تنظیموں کا اجلاس غلہ منڈی چوک میں منعقد ہوا جس میں 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو پولیس سے مذاکرات کریگی۔اگر گرفتاریاں ہوئیں تومکمل شٹر ڈاؤن کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔
khushabnews
;
گرفتاری ہوئی تو شٹر ڈاون ہوگا گرفتاری ہوئی تو شٹر ڈاون ہوگا Reviewed by Khushab News on 10:38:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.