واجبات نہ ملنے پر احتجاج





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صلی ٹیکسٹائلز ملز جوہرآباد کے محنت کشوں نے ملز انتظامیہ کی جانب سے تنخواہ اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر ڈی سی او کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت مزدور راہنماؤں حاجی غلام حسن خان اور حاجی نذیر کوثر نے کی۔ محنت کشوں نے ملز انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اپنی ایک ماہ کی تنخواہ و دیگر واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں محنت کشوں کے وفد نے حاجی غلام حسن خان اور حاجی نذیر کوثر کی سربراہی میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل سے ملاقات کی اور اُنھیں ایک عرضداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملز انتظامیہ کو تمام محنت کشوں کی تنخواہوں اور واجبات کی فوری ادائیگی کا پابند بنایا جائے۔ ڈی او سی عبدالحمید سنبل نے ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کو ملز انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ یاد رہے کہ محنت کشوں کو تنخواہیں اور واجبات ادا نہ کرنے پر ڈی او لیبر نے صلی ٹیکسٹائل ملز کو لیبر ایکٹ کے تحت سیل کر دیا تھا جو ابھی تک نہیں کھلی‘ تنخواہیں اور واجبات نہ ملنے کے سبب محنت کشوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
khushabnews
واجبات نہ ملنے پر احتجاج واجبات نہ ملنے پر احتجاج Reviewed by Khushab News on 9:42:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.