جوہرآباد؛1300 مزدور بے روزگار



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کے معروف صنعتی ادارے صلی ٹیکسٹائل ملز کی بندش کے باعث ملز میں کام کرنیوالی 1300سے زائد مزدور بے روزگار ہو گئے‘ ملز انتظامیہ کی جانب سے ماہِ مئی اور اس کے بعد محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث محنت کشوں نے ملز انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملز انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ محنت کشوں کے احتجاج پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا اور ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے لیبر آفیسر شاہد محمود کو ملز سیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس کے بعد ابھی تک دوبارہ ملز چالو نہیں ہوئی اب صورتحال یہ ہے کہ ملز مزدوروں کا روزگار ختم ہو چکا ہے اور اُنھیں ملز انتظامیہ کی جانب سے تنخواہیں اور واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے جس کے باعث اُن کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ مزدور راہنماؤں حاجی غلام حسن اور حاجی نذیر کوثر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محنت کشوں کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے اور ملز انتظامیہ کو ملز چلانے کا پابند بنائے۔


khushabnews
جوہرآباد؛1300 مزدور بے روزگار جوہرآباد؛1300 مزدور بے روزگار Reviewed by Khushab News on 11:26:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.