وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حالیہ بارشوں نے پہلے سے بوسیدہ سڑکوں کا حلیہ بگاڑدیا ندی نالوں کی بندش سے سڑکیں مذید تباہ ہوگئی ہیں وادی سون کے تمام قصبات کی رابطہ سڑکیں جو پہلے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں حالیہ بارشوں سے مزید سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں سیاسی نمائندوں نے متعدد بار تعمیرات کے وعدے کئے مگر ابھی تک وعدے وفا نہیں ہوئے شکستہ حال سڑکیں علاقے کے مکینوں کیلئے دردسر بن گئی ہیں وادی سون کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)پولیس کی کارروائی قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم محمد اعجازولد محمد سرفراز خان قوم بکھاساکن کھبیکی راولپنڈی سے واپسی پر بوہڑ والے ہوٹل پر گھر آنے کیلئے موٹر سائیکل کا انتظار کررہا ہے ایس ایچ او عظمت عباس جوئیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ملزم نے ایک سال دس ماہ قبل اپنے ماموں زاد بھائی محمد اقبال ڈہلی اور شکیل کو قتل کیا تھا معلوم ہوا ہے کہ محمد حسن ولد آحمد شیر سکنہ کامرے والا جو ملزم کو بوہڑ والے ہوٹل سے لینے گیا تھا پولیس کی حراست میں ہے ۔
khushabnews
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:20:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.