مایوسی کا سامنا ؟؟



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں مسلم لیگ ن قیادت کی عدم دلچسپی اور عرصہ دراز سے نہ آنے پر ووٹروں کو مایوسی کا سامنا ہے اور اسی بنیاد پر ووٹر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں دلچسپی لینے لگے ہیں ضلع خوشاب اور بالخصوص وادی سون مسلم لیگ کا گڑھ مانا گیا ہے کیونکہ یہاں کی عوام نے مسلسل تین تین بار مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کو منتخب کرایا مگر انہی ممبران کی عدم دلچسپی کے باعث عوام مایوس ہیں بتایا جاتا ہے کہ ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے کہاں جائیں جوکہ ہمارے اجتماعی مسائل ہوتے ہیں کہیں بھی شنوائی نہیں ہمارے سیاسی نمائندے غیر سنجیدہ ہیں مسلم لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہرماہ میں ایک دفعہ ایم این اے اور ایم پی اے وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں آکر ہمارے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کریں ۔
khushabnews
مایوسی کا سامنا ؟؟ مایوسی کا سامنا ؟؟ Reviewed by Khushab News on 7:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.