ترقیاتی سکیموں پر کتنے خرچ ہو چکے؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی ملک عزیز خان نے کہا ہے کہ ضلع میں عوام کی بنیادی سہولیات اور فلاحی منصوبوں پر سخت مانیٹرنگ کی جائیگی اور انہیں تکمیل کرکے زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو بہم پہنچائی جائیں گی ۔وہ ڈی سی او آفس میں ڈی ڈی (سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔اجلاس میں وفاقی چیئرمین قائمہ کمیٹی و ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات وایم پی اے ،کرم الہیٰ بندیال ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ ،ضلعی صدر یوتھ ونگ ن لیگ نذر حیات خان بلوچ،صوبائی وزیر ملک آصف بھا ء کے نمائندہ ،رضوان بھاء کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ممبران شامل تھے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال کے دوران دو ارب 58 لاکھ اور 62 ہزار کی ایلوکیشن سے 619 ڈویلپمنٹ کی مختلف سکیمز پر کا م کیا گیا جن پر تقریبا دو ارب 9 کروڑ 36 لاکھ اور 25 ہزار روپے خرچ ہوئے ۔ صدر اجلاس نے محکمہ وائز تمام سکیموں کے کاموں کی رفتار اورتکمیل کے ضمن میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی ۔ڈی ڈی او پلاننگ محمد اشر ف نے اجلاس میں تمام منصوبوں کی تفصیل بیان کی ۔اجلاس میں پارلیمنٹرین کی جانب سے دی گئی سکیموں کے ضمن میں بتایاگیا کہ وہ منظوری کے لئے زیر غور ہیں ۔حکومت کی جانب سے ان کی منظوری ہوتے ہی ان سکیموں پر کام شروع کر دیا جائیگا ۔اجلاس میں بلڈنگز ،روڈز،ریونیو پیلک ہیلتھ اور دیگر محکوں نے اپنی اپنی کارکردگی سے صدر اجلاس کو آگا ہ کیا ۔
khushabnews
;
ترقیاتی سکیموں پر کتنے خرچ ہو چکے؟ ترقیاتی سکیموں پر کتنے خرچ ہو چکے؟ Reviewed by Khushab News on 5:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.