نیا ڈی پی او تعینات


وقاص حسن ۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو





خوشاب نیوز ڈاٹ کام آئی جی پنجاب نے وقاص حسن نتھوکہ کو ڈی پی او خوشاب تعنیات کردیا۔ قبل ازیں وہ بطور اسسٹنٹ آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انیلسز، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ سابق ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کی آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی وجہ سے تنزلی کے باعث گزشتہ ایک ماہ سےسیٹ  خالی تھی اور ایس پی کرائم برانچ سرگودھا ملک غلام جیلانی ٹوانہ کے پاس اضافی چارج تھا۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب نے سہیل ظفرچیمہ کو ڈی پی او گجرات، عمرفاروق کو ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین،عرفان اللہ کو ڈی پی او راجن پور اور صاحبزادہ بلال عمر کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کیا ہے
khushabnews
نیا ڈی پی او تعینات نیا ڈی پی او تعینات Reviewed by Khushab News on 9:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.