پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی صدارت اور احسان ٹوانہ کی خوشی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و یونین کونسل ہموکہ کے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تنظیم نو کے حوالے سے ماضی والا موقف ہے کہ تنظیمی عہدوں پر سرمایایہ داروں اور الیکشن لڑنے والوں یا انکے رشتہ داروں کی بجائے نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کو عہدے ملنے سیاسی تبدیلی کی جانب پہلا قدم ہو گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ اپنے اس موقف سے  پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو بھی آگا کردیا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہالحمدللہ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں صحتیابی پر خوش ہیں اور انکی بیماری کے دوران جن احباب نے دعائیں کی انکے بھی شکر گزار ہیں ۔ یاد رہے کہ 2013میں عام انتخابات کے موقع پر بیماری کے باعث احسان اللہ ٹوانہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70سے الیکشن میں حصہ لینے سے معذوری ظاہر کردی تھی جسکے بعدگل اصغر بگھور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔


khushabnews
;
پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی صدارت اور احسان ٹوانہ کی خوشی پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی صدارت اور احسان ٹوانہ کی خوشی Reviewed by Khushab News on 3:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.