المناک حادثہ ، نو عمر لڑکے سمیت 5 افراد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک نو عمر لڑکے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ افتخار پٹرولیم کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار ہائی ایس ویگن نے یوسف کالونی کے رہائشی بارہ سالہ لڑکے عنصر عباس ولد محمد اشرف کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا‘ دوسرا حادثہ مٹھہ ٹوانہ کے نزدیک ہوا جہاں ایک چالیس سالہ شخص محمد کاشف ولد امداد حسین موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں ایک رکشے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تیس سالہ عامر شہزاد ولد محمد سرفراز زخمی ہوا۔ محلہ لیوئیانوالہ خوشاب میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں عبدالرحمن ولد عبدالخالق زخمی ہو گیا جبکہ مظفر گڑھ روڈ پر 13والا موڑ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل رکشہ نے راہگیر اُسامہ ولد نصیر احمد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے

khushabnews
;
المناک حادثہ ، نو عمر لڑکے سمیت 5 افراد المناک حادثہ ، نو عمر لڑکے سمیت 5 افراد Reviewed by Khushab News on 7:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.