چار جاں بحق 2 زخمی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں حادثات میں ایک خاتون سمیت چار انسانوں کی زندگیاں نگل لیں‘ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی روڈ پر پنجاب کالج کے نزدیک ہوا جہاں جبی کی رہائشی ایک معمر خاتون بسرہ بی بی زوجہ حاجی دلباز موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنس جانے کے باعث پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی جبکہ گنجیال کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ریڑھے کو ٹکر مار دی‘ حادثہ کے نتیجہ میں غریب ریڑھا بان محمد اکرم جوڑا ساکن گنجیال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے کار تھانے میں بند کر دی ہے۔ علاوہ ازیں بندیال چیک پوسٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹنے سے رکشہ ڈرائیور محمد اسلم ولد منشی خان ساکن چک نمبر38 DBجاں بحق ہوگیا۔نیز بندیال کے نواحی ڈیرہ مجوکہ پر دیوار گرنے سے اسکے ملبے تلے دب کر ایک شخص چراغ جاں بحق ہو گیانیز مظفر گڑھ روڈ پر سیم نالہ رحمن کالونی پولیس لائن کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد حنیف زخمی ہو گیا‘ قائدآباد روڈ پر ہڈالی کے نزدیک دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے مٹھہ ٹوانہ سٹیشن کا رہائشی مظہر حیات ولد محمد خان زخمی ہوا ۔ دونوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

khushabnews
;
چار جاں بحق 2 زخمی چار جاں بحق 2 زخمی Reviewed by Khushab News on 8:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.