حادثات میں اضافہ 9 زخمی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے حادثات کے دوران ایک کمسن بچے سمیت 9افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ راولپنڈی روڈ پر جوہرآباد موڑ کے نزدیک ہوا جہاں ایک ہنڈائی ڈالہ اور ٹرک کے تصادم میں سرگودھا کے رہائشی چار افراد فتح محمد ولد سلطان‘ جان باز ولد محمد ممتاز‘ احمد نواز ولد غلام قادر اور قیصر ولد فتح محمد زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآباد کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوار آفتاب شاہین ولد محمد شاہین زخمی ہو گیا۔ جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر چک نمبر50ایم بی کے نزدیک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں یونین کونسل 50ایم بی کا سیکرٹری چوہدری عبدالحمید ولد چوہدری عبدالمجید زخمی ہوا۔ پاک کویت ٹیکسٹائل ملز کے نزدیک موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر مار دی جس سے بولہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار شیر محمد ولد عطا محمد زخمی ہو گیا‘ میانوالی روڈ پر سرفراز کالونی کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد کامران ولد محمد یونس زخمی ہوا جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں چنگ چی رکشے نے ایک کمسن طالبعلم رحمن علی ولد عبدالرحمن کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

khushabnews
حادثات میں اضافہ 9 زخمی حادثات میں اضافہ 9 زخمی Reviewed by Khushab News on 10:39:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.