ملاوٹ اور زائد نرخ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر خوشاب بہزاد عادل نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء میں ملاوٹ اور اورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ۔انہوں نے دودھ میں کیمیکل مکس کر کے فروخت کرنے کی شکایت پر سخت بر ہمگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانیت کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا اور جرم سرزد ہونے پر وہ کٹری سزا کے مستحق ہونگے ۔بہزادعادل ڈی سی او کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں ڈی اوز راعت رانا خان بہادر ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی ،فوڈو دیگر محکوں کے افسران ،انجمن تاجران اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلا س میں طے پایا گیا کہ سپر باسمتی چاول نیا فی کلو 80 روپے ،پرانا 90 روپے ،چاول موٹا 40 روپے ،دال چنا موٹی 140 روپے دال چنا باریک 135 ،دال مسور موٹی 128 ،باریک 136 ،دال مونگ دھلی ہوئی 115 روپے ،دا ل موش چمن 225 روپے لوکل 210 ،کالاچنا 140 روپے ،سفید چنا 150 روپے ،سرخ مرچ 250 روپے ،بیسن 140 روپے اور چینی ایکس ملی ریٹ پلس دوروپے فروخت ہو سکے گی۔
khushabnews
ملاوٹ اور زائد نرخ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ملاوٹ اور زائد نرخ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی Reviewed by Khushab News on 8:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.