آدھی کوٹ کے کے لیے اچھی خبر


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب شہر یار سلطان نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں اور متوقع سیلاب کی تباہ کاریوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت پوری طرح الرٹ ہے اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ڈی سی او آفس جوہرآباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ‘ ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ اور ریسکیو افسران کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او خوشاب نے سیکرٹری کوآپریٹو کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ خوشاب نے مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متاثرین کو ہر سطح پر ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اُنھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب کی ڈرینوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ڈرینوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی کنارے سے نکل کر باہر آ جاتا تھا جو تباہی کا باعث بنتا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر تمام محکموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جو پوری طرح الرٹ ہیں۔ بعد ازاں سیکرٹری کوآپریٹو نے ڈی سی او خوشاب کے ہمراہ آدھی کوٹ کا دورہ کیا جہاں چشمہ جہلم لنک کینال سے رسنے والے پانی سے ہونیوالی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا اور اس کے حل کیلئے سفارشات مرتب کیں۔
khushabnews
آدھی کوٹ کے کے لیے اچھی خبر آدھی کوٹ کے کے لیے اچھی خبر Reviewed by Khushab News on 5:42:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.