سوئی گیس نے جشن آزادی ہاکی کپ جیت لیا


صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا اور سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد اصف بھا نے کہا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب بھا ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں سالانہ آل پاکستان جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میچ کے موقع پربطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ، حاجی ایوب بھا، مسلم لیگ نکے عہدیدار اور بلدیاتی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھےجبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہوئی۔ ملک آصف بھانے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ایسی کاوشیں ہونی چاہئیں جن سے ہاکی کا وقار بلند ہو۔ فائنل میچ میں سوئی گیس کی ٹیم نے گوجرہ کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

khushabnews
;
سوئی گیس نے جشن آزادی ہاکی کپ جیت لیا سوئی گیس نے جشن آزادی ہاکی کپ جیت لیا Reviewed by Khushab News on 12:04:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.