گھریلو جھگڑوں کی روک تھام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آواز پروگرام کے زیر اہتمام گھریلو تنازعات کی روک تھام کیلئے مقامی ہوٹل میں منتخب نمائندوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع خوشاب کی 10یونین کونسلوں کے ممبران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں اعزازِ نسواں کی پریذیڈنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر میڈم نسیم نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ پروگرام یونین کونسل کے نمائندگان کی پروفائل کی تیاری کیلئے منعقد کیا گیا ہے اس موقع پر گروپ ڈسکشن کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں نے اپنی اپنی یونین کونسلوں کے سماجی ‘ سیاسی اور معاشی حالات سے آگاہ کیا۔
khushabnews
گھریلو جھگڑوں کی روک تھام گھریلو جھگڑوں کی روک تھام Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.