سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری ہوتے ہی ضلع خوشاب کی علاقائی سیاست میں گہما گہمی پیدا ہو گئی اور یونین کونسلوں ‘ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے اُمیدواروں نے رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی اسی جماعت کے حمایت یافتہ اُمیدوار کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ ابھی
اس خبر کو بھی پڑھیں: شاکر بشیر اور سمیرا ملک میں پھر جنگ چھڑ گئی
 تک مسلم لیگ ن اور اُس کی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں کے اُمیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اُمیدواروں کی اکثریت حکمران جماعت کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ کے چکر لگا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات یکم ستمبر ‘ میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات دو ستمبر جبکہ یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات تین ستمبر کو ہونگے۔

khushabnews
;
سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال Reviewed by Khushab News on 6:23:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.