دوستانہ ماحول کی تربیت



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کی زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں کے اساتذہ و معلمات کا چھ روزہ تربیتی کورس مکمل ہو گیا کورس کی اختتامی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل ‘ اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد محمد کلیم‘ چیف ایگزیکٹو چلڈرن گلوبل نیٹ ورک محترمہ مہناز عزیز‘ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ریاض احمد چنڑ ‘ پراجیکٹ منیجر صائمہ نذیر ‘ ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جھنگ ملک محمد رمضان بوڑانہ ‘ سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جعفر حسین بھٹہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کی چیف ایگزیکٹو محترمہ مہناز عزیز نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کی زیر نگرانی پچیس سکول قائم کئے گئے ہیں جہاں تین تا پانچ سال کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ تربیتی کورس کے دوران اساتذہ و معلمات کو بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے‘ اُنھیں تعلیمی اداروں میں دوستانہ ماحول مہیا کرنے اور تعلیم کی جانب راغب کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ انشاء اﷲ اس پراجیکٹ کے تحت نہ صرف دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں خواندگی کا گراف بلند ہوگا بلکہ کمسن بچوں میں حصولِ تعلیم کا جذبہ بھی پیدا کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر چھ روزہ تربیتی کورس مکمل کرنیوالے اساتذہ و معلمات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

khushabnews
دوستانہ ماحول کی تربیت دوستانہ ماحول کی تربیت Reviewed by Khushab News on 6:29:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.