لڑکوں کی برہنہ تصاویر بنانے والے گروہ کا انکشاف


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے احمد فراز ‘ معراج دین ‘ عمران قریشی اور طارق وغیرہ سات افراد کے خلاف قاضی کالونی کے رہائشی فرسٹ ایئر کے طالبعلم تنویر کو برہنہ کر کے موبائل پر اس کی تصاویر بنانے اور اس کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے الزام میں زیر دفعات 292-A ‘ 377اور 511ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔یہ مقدمہ تنویر کے والد ربنواز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان طالبعلم تنویر کو ورغلا کر نسیم کالونی سے ملحقہ محمد یونس کے ڈیرہ پر لے گئے اور وہاں اُسے برہنہ کر کے اُس کی قابل اعتراض تصاویر بنائیں اور اُسے بلیک میل کر کے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکے کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور ملزم فرار ہو گئے۔
khushabnews
لڑکوں کی برہنہ تصاویر بنانے والے گروہ کا انکشاف لڑکوں کی برہنہ تصاویر بنانے والے گروہ کا انکشاف Reviewed by Khushab News on 10:38:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.