چیف جسٹس کا اقدام ہمارے مطالبے کا حل نہیں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی‘ جمعہ کے روز ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دورد راز کے علاقوں سے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں ڈویژنل بینچز کے قیام سے سرگودھا ڈویژن کے دور افتادہ علاقہ کے مکینوں کے مسائل حل نہیں ہوتے جب تک سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا

khushabnews
چیف جسٹس کا اقدام ہمارے مطالبے کا حل نہیں چیف جسٹس کا اقدام ہمارے مطالبے کا حل نہیں Reviewed by Khushab News on 6:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.