حُسن بحال کرنے پر توجہ دیں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ ‘ ڈی او ماحولیات ‘ ڈی او لیبر ‘ محکمہ جنگلات کے افسران اور مختلف صنعتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کو خوبصورت بنانے اور شہر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تجاویز و سفارشات مرتب کی گئیں۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ جوہرآباد کو ماڈل سٹی بنانا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پہلی ترجیح ہے اس لئے تمام متعلقہ اداروں بالخصوص محکمہ جنگلات اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شہر کا حسن بحال کرنے پر بھرپور توجہ دیں۔ اُنھوں نے جوہرآباد کے تفریحی پارکوں اور گرین بیلٹوں کی تزئین و آرائش کیلئے وہاں پر پھولدار پودے اور پھلدار درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جبکہ صنعتی اداروں کے نمائندگان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
khushabnews
حُسن بحال کرنے پر توجہ دیں حُسن بحال کرنے پر توجہ دیں Reviewed by Khushab News on 6:58:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.