اٹھائیس سال بعد کنزہ مرتضیٰ کا بڑا اقدام

ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے اراکین کو میڈیا بریفنگ دے رہی ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریوں اور سیلابی صورتحال
 سے نبردآزما ہونے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متاثرین کو ہر سطح پر ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آفس جوہرآباد کے کانفرنس ہال میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ضلع خوشاب کی ڈرینوں کی 1988ء سے صفائی نہیں کرائی گئی تھی جس کی وجہ سے پانی اُن کے کناروں سے نکل کر تباہی مچا رہا تھا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ ڈرینج کو مزید 14مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں اور ڈرینوں کی کھدائی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے۔ ڈی سی او خوشاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پالیسی کے تحت عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں ماڈل بازار کے قیام کا کام تکمیلی مرحلہ میں ہے بہت جلد عوام اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانے اور اس کی اپ گریڈیشن کیلئے بھرپور جدوجہد کی جا رہی ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ بہت جلد سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کریں گے اور ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ تعلیم قوموں کی ترقی کا زینہ ہے اس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بالخصوص بنیادی تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اُنھوں نے خوشاب اور جوہرآباد میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس ضمن میں اے ڈی سی جی خصوصی اجلاس منعقد کریں گے جس میں شہریوں او میڈیا پرسنز کی تجاویز کی روشنی میں دونوں شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر شہدائے کوئٹہ کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور اُن کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
khushabnews
;
اٹھائیس سال بعد کنزہ مرتضیٰ کا بڑا اقدام اٹھائیس سال بعد کنزہ مرتضیٰ کا بڑا اقدام Reviewed by Khushab News on 8:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.