رکن اسمبلی ، افسران پر برس پڑا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملاوٹ روکنے کی کوشش نا کافی قرار عبدالرزاق ڈھلواں افسروں پر برس پڑے۔خالص دودھ ، مشروبات کا حصول ناممکن ، مردار گوشت فروخت ہورہا ہے ، چیئرمین ٹاسک فورس ، کمشنر کا ڈی سی اوز کو خصوصی مہم چلانے کا حکم۔ گزشتہ روز سرگودھا میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے انسداد ملاوٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران مجموعی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اجلاس میں کمشنر ندیم محبوب، اے سی جی طار ق خان نیازی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عرفان فرید ، ڈائریکٹر لائیوسٹاک اﷲ ڈیوایا کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سیف اﷲ کے علاوہ چاروں اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ ، ڈی ایچ اوز اور فوڈ انسپکٹرز نے بھی شرکت کی۔عبدالرزاق ڈھلوں نے کہاکہ ملاوٹ کے بغیر دودھ،گوشت،مشروبات او ردیگر کھانے پینے کی اشیاء کا حصو ل ناممکن ہو چکاہے ۔ دودھ میں پانی کے علاوہ دیگر مضر صحت کیمیکلز کا بے دریغ استعمال جاری ہے اسی طرح مضر صحت حتی کہ مردار جانوروں کی فروخت سے بھی اجتناب نہیں کیا جارہا۔ بیکریز،ہوٹلز میں صفائی کا فقدان پایا جاتاہے ۔ ایسی صورتحال میں بلا امتیاز مہم شروع کرنیکی ضرورت ہے جس میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے سا تھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر کمشنر نے ڈی سی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ملاوٹ کے خلاف اپنے اپنے اضلاع میں ایک ماہ کیلئے ایک خصوصی مہم کا آغاز کریں جس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو موثر کارروائی کا ٹاسک دیا جائے ۔

khushabnews
رکن اسمبلی ، افسران پر برس پڑا رکن اسمبلی ، افسران پر برس پڑا Reviewed by Khushab News on 6:13:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.