ڈی ایچ کیو ہسپتال بارے بڑا فیصلہ ہوگیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی چلنے والے سب سے بڑے ادارہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا‘ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا حسب ضابطہ اعلان بہت جلد ہوگا۔ سیکرٹری ہیلتھ سروسز پنجاب علی جان نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور اس دوران اُنھوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں ایک ایک بیڈ پر دو ‘ دو مریضوں کو زیر علاج دیکھا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے اُنھیں بتایا کہ 125بستروں پر مشتمل ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس وقت 166مریض زیر علاج ہیں اور بیڈز کی کمی کے باعث مزید مریضوں کو داخل کرنا ممکن نہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ ہسپتال میں متعدد سپیشلسٹ ڈاکٹروں‘ میڈیکل افسران‘ خواتین میڈیکل افسران ‘ نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی او خوشاب کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مفصل رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔
  khushabnews
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال بارے بڑا فیصلہ ہوگیا ڈی ایچ کیو ہسپتال بارے بڑا فیصلہ ہوگیا Reviewed by Khushab News on 8:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.